المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2535
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : نَا رِبْعِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْجَارُودِ بْنِ أَبِي سَبْرَةَ الْهُذَلِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ الْجَارُودَ بْنَ أَبِي سَبْرَةَ يَقُولُ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْتِي أُمَّ سُلَيْمٍ يَزُورُهَا ، فَتُتْحِفُهُ بِالشَّيْءِ تَصْنَعُهُ لَهُ ، وَأَخٌ لِي صَغِيرٌ يُكْنَى : أَبَا عُمَيْرٍ ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ ، فَقَالَ : يَا أُمَّ سُلَيْمٍ ، مَا لِي أَرَى ابْنَكِ خَاثِرَ النَّفْسِ ؟ قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ مَاتَتْ صَعْوَتُهُ الَّتِي كَانَتْ يَلْعَبُ بِهَا . فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : I " يَا أَبَا عُمَيْرٍ مَا فَعَلَ النُّغَيْرُ ؟ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا سے ملنے ان کے ہاں تشریف لایا کرتے تھے، وہ آپ ﷺ کی خدمت میں کوئی چیز تیار کر کے بطورِ تحفہ پیش کرتیں۔ میرا ایک چھوٹا بھائی تھا جس کی کنیت ابو عمیر تھی۔ ایک دن رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو فرمایا: ”اے ام سلیم! کیا بات ہے کہ میں تمہارے بیٹے کو غمگین اور افسردہ دیکھ رہا ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اس کی چڑیا مر گئی ہے جس سے وہ کھیلا کرتا تھا۔“ تو نبی کریم ﷺ فرمانے لگے: ”اے ابو عمیر! نغیر (چڑیا) کا کیا ہوا؟“