❮
❯
حدیث نمبر: 2529
وَعَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الْأَعْمَالِ ، فَإِنَّهُنَّ يَجْتَمِعْنَ عَلَى الرَّجُلِ حَتَّى يُهْلِكْنَهُ I " ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ضَرَبَ لَهُنَّ مَثَلًا كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا بِأَرْضٍ فَلَاةٍ ، فَحَضَرَ صَنِيعُ الْقَوْمِ ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِكَذَا ، وَالرَّجُلُ يَجِيءُ بِالْعُوَيْدِ ، حَتَّى جَمَعُوا مِنْ ذَلِكَ سَوَادًا كَثِيرًا ، ثُمَّ أَجَّجُوا نَارًا ، فَأَنْضَجَتْ مَا قُذِفَ فِيهَا .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حقیر سمجھے جانے والے (چھوٹے چھوٹے) اعمال (گناہوں) سے بچو، کیونکہ وہ آدمی پر جمع ہوتے رہتے ہیں یہاں تک کہ اسے ہلاک کر دیتے ہیں۔“ رسول اللہ ﷺ نے ان کی مثال بیان فرمائی کہ جیسے کچھ لوگ ایک بیابان زمین میں اترے، پھر کھانا تیار کرنے کا وقت آ پہنچا، تو ہر آدمی کوئی چیز لے کر آنے لگا اور کوئی آدمی چھوٹی سی لکڑی لے کر آیا، یہاں تک کہ انہوں نے اس طرح ایک بڑا ڈھیر جمع کر لیا، پھر انہوں نے آگ بھڑکائی تو اس نے ان تمام چیزوں کو پکا ڈالا جو اس میں ڈالی گئی تھیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2529
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2234، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20819، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3895، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 400، والحميدي فى «مسنده» برقم: 98، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5122، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35670، والطبراني فى «الكبير» برقم: 10500»