المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2528
وَعَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ اللَّيْثِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : يُصْبِحُ النَّاسُ مُجْدِبِينَ ، فَيَأْتِيهِمُ اللهُ بِرِزْقٍ مِنْ عِنْدِهِ ، فَيُصْبِحُوا مُشْرِكِينَ ، يَقُولُونَ : مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا .
ترجمہ
سیدنا معاویہ لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ قحط زدہ حالت میں صبح کرتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ اپنے پاس سے انہیں رزق عطا فرماتا ہے، تو وہ مشرک ہو کر صبح کرتے ہیں، کہتے ہیں: ہم پر فلاں فلاں ستارے (کے طلوع و غروب) کی وجہ سے بارش ہوئی ہے۔“