المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2518
وَبِهِ عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَا مِنْ عَبْدٍ إِلَّا وَلَهُ ثَلَاثَةُ أَخِلَّاءَ ، فَأَمَّا خَلِيلٌ ، فَيَقُولُ : مَا أَنْفَقْتَ فَلَكَ ، وَمَا أَمْسَكْتَ فَلَيْسَ لَكَ ، فَذَاكَ مَالُهُ ، وَأَمَّا خَلِيلٌ ، فَيَقُولُ : أَنَا مَعَكَ ، فَإِذَا أَتَيْتَ بَابَ الْمَلِكِ تَرَكْتُكَ ، فَذَاكَ أَهْلُهُ وَحَشَمُهُ ، وَأَمَّا خَلِيلٌ ، فَيَقُولُ : أَنَا مَعَكَ حَيْثُ دَخَلْتَ ، وَحَيْثُ خَرَجْتَ ، فَذَاكَ عَمَلُهُ ، فَيَقُولُ : إِنْ كُنْتَ لَأَهْوَنَ الثَّلَاثَةِ عَلَيَّ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ہر بندے کے تین دوست ہوتے ہیں۔ ایک دوست کہتا ہے: ”جو تو نے خرچ کر دیا وہ تیرا ہے اور جو روک رکھا وہ تیرا نہیں“، یہ اس کا مال ہے۔ دوسرا دوست کہتا ہے: ”میں تیرے ساتھ ہوں، مگر جب تو بادشاہ کے دروازے پر پہنچے گا تو میں تجھے چھوڑ دوں گا“، یہ اس کے اہل و عیال اور خدمت گار ہیں۔ اور تیسرا دوست کہتا ہے: ”میں تیرے ساتھ ہوں، جہاں تو داخل ہو اور جہاں سے نکلے“، یہ اس کا عمل ہے۔ تب بندہ (عمل سے) کہے گا: ”میں تو تجھے اپنے نزدیک تینوں میں سب سے کم حیثیت سمجھتا رہا۔““