المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2514
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ قَالَ : أَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ : أَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ الْفِهْرِيِّ ، عَنْ نَبِيِّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِذَا أَتَى الرَّجُلُ الْقَوْمَ ، فَقَالُوا : مَرْحَبًا ، فَمَرْحَبًا بِهِ يَوْمَ يَلْقَى رَبَّهُ ، وَإِذَا أَتَى الرَّجُلُ الْقَوْمَ ، فَقَالُوا : قَحْطًا ، فَقَحْطًا لَهُ يَوْمَ يَلْقَى رَبَّهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ .
ترجمہ
سیدنا ضحاک بن قیس فہری رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب کوئی شخص کسی قوم کے پاس آئے اور وہ لوگ اسے ’خوش آمدید‘ کہیں، تو جس دن وہ اپنے رب سے ملے گا اس دن بھی اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔ اور جب کوئی شخص کسی قوم کے پاس آئے اور وہ اسے ’قحط پڑے‘ (یعنی بددعا) کہیں، تو جس دن وہ اپنے رب سے ملے گا اس دن اس کے لیے قحط (یعنی محرومی و ہلاکت) ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ضحاک بن قیس سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں حماد بن سلمہ منفرد ہیں۔“