المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ : نَا أَيُّوبُ وَسَلَمَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي غَلَّابٍ يُونُسَ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ ، فَقَالَ : تَعْرِفُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ ؟ فَإِنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ ، فَسَأَلَ عُمَرُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ ، فَأَمَرَهُ أَنْ يُرَاجِعَهَا ، قُلْتُ : أَيَحْتَسِبُ بِهَا ؟ فَقَالَ : نَعَمْ ، أَرَأَيْتَ إِنْ عَجَزَ وَاسْتَحْمَقَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ إِلَّا حَمَّادٌ .
یونس بن جبیر ابو غلاب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک ایسے شخص کے بارے میں پوچھا جس نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دے دی تھی، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا تم عبداللہ بن عمر کو جانتے ہو؟ انہوں نے اپنی بیوی کو حیض کی حالت میں طلاق دے دی تھی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے بارے میں نبی ﷺ سے دریافت کیا، تو آپ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ اس سے رجوع کر لیں۔“ میں نے کہا: ”کیا وہ طلاق شمار کی جائے گی؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”ہاں، بھلا بتاؤ اگر کوئی شخص (رجوع سے) عاجز آ جائے یا حماقت کرے (تو کیا طلاق شمار نہ ہوگی؟)“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلمہ سے صرف حماد نے روایت کیا ہے۔“