المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2498
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ قَالَ : نَا زَكَرِيَّا بْنُ مَنْظُورٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَطَّافٌ الشَّامِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا يُغْنِي حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ ، وَالدُّعَاءُ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمَا لَمْ يَنْزِلْ ، وَإِنَّ الدُّعَاءَ لَيَلْقَى الْبَلَاءَ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا عَطَّافٌ ، وَلَا عَنْ عَطَّافٍ ، إِلَّا زَكَرِيَّا ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَجَبِيُّ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”احتیاط تقدیر کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتی، اور دعا نازل شدہ اور غیر نازل شدہ (دونوں طرح کی مصیبتوں) میں نفع دیتی ہے، اور بلاشبہ دعا مصیبت سے جا ملتی ہے تو دونوں قیامت کے دن تک آپس میں کشمکش کرتی رہتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام سے عطاف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ عطاف سے زکریا کے سوا کسی نے، اس میں حجبی منفرد ہیں۔“