المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2496
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ يَزِيدَ مَوْلَى الْمُنْبَعِثِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ اللُّقَطَةِ ؟ فَقَالَ : اعْرِفْ وِعَاءَهَا وَوِكَاءَهَا ، ثُمَّ عَرِّفْهَا عَامًا ، فَإِنْ جَاءَ صَاحِبُهَا فَعَرَفَ عَدَدَهَا وَوِكَاءَهَا ، فَادْفَعْهَا إِلَيْهِ وَإِلَّا فَهِيَ لَكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا حَمَّادٌ .
ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے لقطہ (گری پڑی چیز) کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کا برتن اور اس کا بندھن (تسمہ) پہچان کر یاد رکھ لو، پھر ایک سال تک اس کا اعلان کرتے رہو، اگر اس کا مالک آ جائے اور اس کی تعداد اور بندھن کی صحیح پہچان بتا دے تو وہ اسے دے دو، وگرنہ وہ تمہاری ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“