المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2486
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ قَالَ : أَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ عَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا غُلَامٌ ، فَغَدَوْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ وَأَخَذْتُ بِيَدِهِ لِيُبَايِعَنِي ، فَرَدَّهَا وَلَمْ يُبَايِعْنِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْهِرْمَاسِ إِلَّا عِكْرِمَةُ .
ترجمہ
سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت میں نوعمر لڑکا تھا، میں صبح سویرے آپ ﷺ کے سامنے پہنچا اور آپ ﷺ کا ہاتھ تھام لیا تاکہ آپ ﷺ مجھ سے بیعت لیں، لیکن آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ ہٹا لیا اور مجھ سے بیعت نہیں لی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”سیدنا ہرماس رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف عکرمہ نے روایت کی ہے۔“