المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2469
وَعَنْ مُحَمَّدٍ ، أَنَّ جِنَازَةً ، مَرَّتْ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ ، فَقَامَ أَحَدُهُمَا ، وَقَعَدَ الْآخَرُ ، فَقَالَ الْقَائِمُ لِلْقَاعِدِ : أَلَيْسَ قَدْ قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : بَلَى ، وَقَعَدَ .
ترجمہ
امام محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک جنازہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرا تو ان میں سے ایک کھڑے ہو گئے اور دوسرے بیٹھے رہے۔ کھڑے ہونے والے نے بیٹھے ہوئے سے کہا: ”کیا رسول اللہ ﷺ (جنازے کے لیے) کھڑے نہیں ہوئے تھے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”کیوں نہیں (کھڑے ہوئے تھے، مگر بعد میں) بیٹھ بھی گئے تھے۔“