المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ قَالَ : سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ فَحَدَّثَنِي عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَرْعَى نَاقَةً لَهُ فِي قُبُلِ أُحُدٍ ، فَعَرَضَ لَهَا فَنَحَرَهَا بِوَتِدٍ ، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ ، فَقَالَ : I " كُلْهَا .
I " قَالَ جَرِيرٌ : قُلْتُ لِزَيْدٍ : الْوَتَدُ مِنْ حَدِيدٍ أَوْ خَشَبٍ ؟ قَالَ : I " مِنْ خَشَبٍ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ زَيْدٍ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ جَرِيرٍ ، وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، قَالَ جَرِيرٌ : I " ثُمَّ لَقِيتُ زَيْدَ بْنَ أَسْلَمَ ، فَحَدَّثَنِي بِهِ .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص احد پہاڑ کے سامنے والے حصے میں اپنی اونٹنی چرا رہا تھا، اسے (اونٹنی کو) کوئی عارضہ لاحق ہو گیا تو اس نے اسے ایک کیل (میخ) سے ذبح کر دیا، پھر وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے اس کا ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے کھا لو۔“
جریر رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”میں نے زید رحمہ اللہ سے پوچھا: کیا وہ کیل لوہے کی تھی یا لکڑی کی؟“ انہوں نے کہا: ”لکڑی کی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث زید سے صرف جریر ہی کے واسطے سے مروی ہے۔ اور اس حدیث کو حبان بن ہلال نے جریر بن حازم سے، انہوں نے ایوب سختیانی سے، انہوں نے زید بن اسلم سے روایت کیا ہے، (اس میں) جریر کہتے ہیں: ”پھر میں زید بن اسلم سے ملا تو انہوں نے مجھے یہ حدیث بیان کی۔““