المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2455
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ قَالَ : نَا ثَوْرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اسْتَعِينُوا عَلَى إِنْجَاحِ الْحَوَائِجِ بِالْكِتْمَانِ ، فَإِنَّ كُلَّ ذِي نِعْمَةٍ مَحْسُودٌ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدٌ .
ترجمہ
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی حاجات کی تکمیل میں کامیابی کے لیے رازداری سے مدد لو، کیونکہ ہر نعمت والے سے حسد کیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث معاذ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں سعید رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“