المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2450
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا مَالِكُ بْنُ زِيَادٍ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ أُهْدِيَتْ إِلَيْهِ هَدِيَّةٌ ، وَعِنْدَهُ قَوْمٌ ، فَهُمْ شُرَكَاؤُهُ فِيهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا ابْنُ جُرَيْجٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ مِنْدَلٌ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو کوئی تحفہ دیا جائے اور اس کے پاس کچھ لوگ بیٹھے ہوں تو وہ لوگ اس تحفے میں اس کے شریک ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو سے صرف ابن جریج نے روایت کیا ہے، اس میں مندل منفرد ہیں، اور یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔“