المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2428
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ وَبْرِ بْنِ أَبِي دُلَيْلَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَيُّ الْوَاجِدِ يُحِلُّ عِرْضَهُ ، وَعُقُوبَتَهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الشَّرِيدِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ وَبَرٌ ، وَرَوَاهُ سُفْيَانُ عَنْ وَبَرٍ وَفَسَّرَهُ سُفْيَانُ قَالَ : I " عِرْضُهُ أَنْ يَشْكُوَهُ ، وَعُقُوبَتُهُ حَبْسُهُ I " .
ترجمہ
سیدنا شرید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مال دار (قرض ادا کرنے کی استطاعت رکھنے والے) کا ٹال مٹول کرنا اس کی عزت اور اس کی سزا کو جائز کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث شرید رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی روایت کی جاتی ہے، اس میں وبر منفرد ہیں۔ اسے سفیان رحمہ اللہ نے وبر سے روایت کیا ہے اور سفیان رحمہ اللہ نے اس کی تفسیر بھی بیان کی ہے، فرماتے ہیں: ”اس کی عزت (کے جائز ہونے) سے مراد یہ ہے کہ قرض خواہ اس کی شکایت کرے، اور اس کی سزا سے مراد اسے قید کرنا ہے۔““