❮
❯
حدیث نمبر: 2424
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ : نَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ : أَنَا جَعْفَرُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمِّي عُمَارَةُ بْنُ ثَوْبَانَ ، أَنَّ أَبَا الطُّفَيْلِ ، أَخْبَرَهُ قَالَ : كُنْتُ غُلَامًا أَحْمِلُ عُضْوًا لِبَعِيرٍ ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْسِمُ لَحْمًا بِالْجِعْرَانَةِ ، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ ، فَبَسَطَ لَهَا رِدَاءَهُ ، فَقُلْتُ : مَنْ هَذِهِ ؟ قِيلِ : أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو عَاصِمٍ .
ترجمہ

سیدنا ابو الطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں ایک لڑکا تھا اور اونٹ کا ایک عضو (گوشت کا ٹکڑا) اٹھائے ہوئے تھا، تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو جعرانہ میں گوشت تقسیم کرتے دیکھا۔ اتنے میں ایک خاتون آپ ﷺ کے پاس آئی تو آپ ﷺ نے اس کے لیے اپنی چادر بچھا دی۔ میں نے پوچھا: ”یہ کون ہیں؟“ کہا گیا: ”یہ آپ ﷺ کی وہ ماں ہیں جنہوں نے آپ ﷺ کو دودھ پلایا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو الطفیل رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں ابو عاصم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2424
تخریج حدیث «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4232، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 254، 255، 256، 257، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6658، 7387، وأبو داود فى «سننه» برقم: 5144، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 900، والبزار فى «مسنده» برقم: 2781»