❮
❯
حدیث نمبر: 2404
وَبِهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : خُذُوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ : رَجُلَيْنِ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ ، وَرَجُلَيْنِ مِنَ الْأَنْصَارِ : مِنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ ، وَأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ I " ، وَخَصَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ بِكَلِمَةٍ قَالَ : I " مَنْ أَرَادَ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ غَضًّا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْ بِقِرَاءَةِ ابْنِ مَسْعُودٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَابُورَ إِلَّا سُفْيَانُ ، تَفَرَّدَ بِهَا الرَّمَادِيُّ .
ترجمہ

اسی سند سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”قرآن چار آدمیوں سے سیکھو: دو مہاجرین میں سے اور دو انصار میں سے: عبداللہ بن مسعود، ابو حذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم، ابی بن کعب اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہم سے۔“ اور آپ ﷺ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو ایک خاص بات کے ساتھ ممتاز فرمایا، چنانچہ فرمایا: ”جو شخص چاہے کہ قرآن کو تروتازہ اسی طرح پڑھے جیسے وہ نازل ہوا تھا تو وہ ابن مسعود کی قراءت کے مطابق پڑھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو داود بن شابور سے سفیان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور رمادی اس میں منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2404
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3760، 3758، 3806، 3808، 4999، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2464، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 736، 7122، 7128، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6299، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7942، 7947، 8172، 8184، 8202، 8221، 8222، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3810، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6634، 6883، 6904، 6908، 6913، 6957، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2359، 2361، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 30753، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5581، 5582، 5583، 5584، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8412، 8410، 8411، 14282، 14373، 14381، 14408، 14409، 14506»