المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا ابْنُ الْمِنْهَالِ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ : نَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ ، قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْتِينَا ، فَنَأْتِيهِ بِمِيضَأَةٍ لَنَا فِيهَا مَاءٌ ، يَأْخُذُ بِمُدِّ الْمَدِينَةِ مُدًّا وَنِصْفًا أَوْ ثُلُثًا ، فَأَصُبُّ عَلَيْهِ ، فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ، وَيُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ ، وَيَغْسِلُ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، وَيَمْسَحُ بِرَأْسِهِ وَاحِدَةً ، وَيَمْسَحُ بِأُذُنَيْهِ ظَاهِرَهُمَا ، وَبَاطِنَهُمَا ، وَيُطَهِّرُ قَدَمَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا يَزِيدُ .
سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہیں: ”نبی کریم ﷺ ہمارے ہاں تشریف لاتے تو ہم آپ ﷺ کے پاس اپنا وضو کا ایک لوٹا لاتے جس میں پانی ہوتا تھا، آپ ﷺ مدینہ کے مد کے حساب سے ڈیڑھ مد یا ایک مد اور تہائی (مد) پانی لیتے۔ میں آپ ﷺ پر پانی ڈالتی تو آپ ﷺ تین بار اپنے دونوں ہاتھ دھوتے، کلی کرتے اور ناک میں پانی ڈالتے، تین بار چہرہ دھوتے، دونوں بازو تین تین بار دھوتے، سر کا ایک بار مسح کرتے، اور دونوں کانوں کا مسح کرتے، ان کے ظاہر کا بھی اور باطن کا بھی، اور اپنے دونوں پاؤں پاک کرتے (دھوتے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو روح سے یزید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“