المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2378
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْمُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ ، قَالَ : حَدَّثَتْنِي أُمُّ جُنْدُبٍ ، أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَدَاةَ الْجَمْرَةِ ، وَهُوَ يَقُولُ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، لَا يَقْتُلَنَّ بَعْضُكُمْ بَعْضًا ، وَارْمُوا مِثْلَ حَصَى الْخَذْفِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُفَضَّلِ إِلَّا حَمَّادٌ .
ترجمہ
سیدہ ام جندب رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے جمرہ (عقبہ) کے دن صبح کے وقت رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے دیکھا: ”لوگو! تم میں سے کوئی دوسرے کو قتل نہ کرے (یعنی رمی کے وقت دھکم پیل اور ایذا رسانی سے بچو) اور کنکریاں اتنی چھوٹی مارو جیسے چٹکی سے پھینکی جانے والی کنکریاں ہوتی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مفضل سے حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“