المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2351
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ ، قَالَ : نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : سَيَكُونُ رِجَالٌ مِنْ أُمَّتِي يَأْكُلُونَ أَلْوَانَ الطَّعَامِ ، وَيَشْرَبُونَ أَلْوَانَ الشَّرَابِ ، وَيَلْبَسُونَ أَلْوَانَ الثِّيَابِ ، يَتَشَدَّقُونَ فِي الْكَلَامِ ، أُولَئِكَ شِرَارُ أُمَّتِي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ .
ترجمہ
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب میری امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو طرح طرح کے کھانے کھائیں گے، طرح طرح کے مشروبات پئیں گے اور طرح طرح کے لباس پہنیں گے، اور گفتگو میں منہ پھاڑ پھاڑ کر (تکلف سے) باتیں کریں گے، یہی لوگ میری امت کے بدترین لوگ ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو بکر سے محمد بن حمیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“