المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2346
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ قَالَ : حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ الْعَيَّارِ ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : كَانَ أُنَاسٌ مِنَ الْعَرَبِ يَأْتُونَا بِاللَّحْمِ ، فَكَانَ فِي أَنْفُسِنَا مِنْهُ شَيْءٌ ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : اجْهَدُوا أَيْمَانَهُمْ أَنَّهُمْ ذَبَحُوهَا ، ثُمَّ اذْكُرُوا اسْمَ اللهِ وَكُلُوا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْعَيَّارِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: عرب کے کچھ لوگ ہمارے پاس گوشت لایا کرتے تھے، ہمارے دلوں میں اس کے بارے میں کچھ کھٹک رہتی تھی، تو ہم نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان سے پختہ قسمیں لے لو کہ انہوں نے اسے (اللہ کا نام لے کر) ذبح کیا ہے، پھر تم اللہ کا نام لو اور کھا لو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلمہ بن عیار سے محمد بن حمیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“