المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أَبُو حُمَةَ قَالَ : نَا أَبُو قُرَّةَ ، قَالَ : ذَكَرَ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ الْبَصْرِيِّ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مُدْمِنُ خَمْرٍ ، وَلَا مَنَّانٌ عَلَى اللهِ بِعَمَلِهِ ، وَلَا عَاقٌّ لِوَالِدَيْهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا عَبَّادٌ ، وَلَا عَنْ عَبَّادٍ إِلَّا زَمْعَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو قُرَّةَ .
وَرَوَاهُ سُفْيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ جَابَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو ، وَرَوَاهُ شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ نُبَيْطِ بْنِ شَرِيطٍ ، عَنْ جَابَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ‘عادی شرابی جنت میں داخل نہیں ہوگا، نہ وہ شخص جو اپنے عمل کی بنا پر اللہ پر احسان جتائے، اور نہ والدین کا نافرمان۔’“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے عباد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور عباد سے زمعہ کے سوا کسی نے نہیں، اور ابو قرہ اس میں منفرد ہیں۔“
نیز فرماتے ہیں: ”اسے سفیان نے منصور سے، انہوں نے سالم سے، انہوں نے جابان سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے، اور شعبہ نے بھی اسے منصور سے، انہوں نے سالم سے، انہوں نے نبیط بن شریط سے، انہوں نے جابان سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔“