المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2334
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنِّي لَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ خَلْفِي وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ ، فَأُخَفِّفُ صَلَاتِي مَخَافَةَ أَنْ تُفْتَتَنَ أُمُّهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ يَعْقُوبَ إِلَّا زَمْعَةُ ، تَفَرَّدَ بِهَا : أَبُو قُرَّةَ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نماز میں ہوتا ہوں اور اپنے پیچھے بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں، تو اس اندیشے سے اپنی نماز مختصر کر دیتا ہوں کہ کہیں اس کی ماں آزمائش (پریشانی) میں نہ پڑ جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو یعقوب سے زمعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو قرہ اس میں منفرد ہیں۔“