المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2324
وَبِهِ عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا : لَوْلَا حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ لَنَقَضْتُ الْبَيْتَ ، فَزِدْتُ فِيهِ مَا نَقَصَ مِنْهُ ، وَلَوَضَعْتُهُ بِالْأَرْضِ ، وَجَعَلْتُ لَهُ بَابَيْنِ : بَابٌ يُدْخَلُ مِنْهُ ، وَبَابٌ يُخْرَجُ مِنْهُ حَتَّى لَا يَكُونَ زِحَامٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُصَيْفٍ إِلَّا عَتَّابٌ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اگر تمہاری قوم کا زمانۂ کفر سے قریبی عہد نہ ہوتا تو میں بیت اللہ کو منہدم کر دیتا اور اس میں وہ حصہ بڑھا دیتا جو اس سے کم کر دیا گیا ہے، اور اسے زمین کے برابر (سطح پر) رکھتا، اور اس کے دو دروازے بناتا: ایک دروازہ جس سے لوگ داخل ہوں اور ایک جس سے نکلیں، تاکہ بھیڑ نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خصیف سے عتاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“