المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
وَبِهِ عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ ، طَافَ بِالْبَيْتِ ، فَجَعَلَ يَسْتَلِمُ الْأَرْكَانَ كُلَّهَا ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ : لِمَ تَسْتَلِمُ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ وَلَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَلِمُهُمَا ؟ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : لَيْسَ مِنَ الْبَيْتِ شَيْءٌ مَهْجُورٌ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ : صَدَقْتَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُصَيْفٍ إِلَّا عَتَّابٌ .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بیت اللہ کا طواف کیا اور تمام کونوں کا استلام کرنے لگے۔ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان سے کہا: ”آپ ان دونوں کونوں کا استلام کیوں کرتے ہیں، حالانکہ نبی کریم ﷺ ان کا استلام نہیں کرتے تھے؟“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بیت اللہ کا کوئی حصہ بھی چھوڑ دینے کے لائق نہیں ہے۔“ اس پر سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ﴿لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ (یقیناً تمہارے لیے اللہ کے رسول ﷺ میں بہترین نمونہ ہے۔) تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ نے سچ فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خصیف سے عتاب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“