المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
حدیث نمبر: 2321
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ : نَا أَبُو سَالِمِ بْنُ جُعْشُمٍ الصَّنْعَانِيُّ ، قَالَ : نَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ الْحَرَّانِيُّ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ : قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ : إِذَا تَوَجَّهْتَ إِلَى مَكَّةَ تُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِكَ ، فَلِمَ تَصْنَعُ ذَلِكَ ؟ فَقَالَ : لَوْ لَمْ أَرَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصْنَعُهُ مَا صَنَعْتُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خُصَيْفٍ إِلَّا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ جُعْشُمٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نافع رحمہ اللہ نے ان سے کہا: ”جب آپ مکہ کی طرف روانہ ہوتے ہیں تو اپنی سواری پر نماز پڑھتے ہیں، آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”اگر میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسا کرتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو میں بھی ایسا نہ کرتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو خصیف سے صرف عتاب بن بشیر نے روایت کیا ہے، اس میں ابن جعشم منفرد ہیں۔“