المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2287
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ قَالَ : نَا مُحَمَّدٌ قَالَ : نَا السَّكَنُ بْنُ حَكِيمٍ قَالَ : صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ إِبْرَاهِيمَ الصَّائِغِ ، وَعَلَيَّ فَرْوٌ ، فَكُنْتُ أَتَّقِي بِهِ التُّرَابَ ، فَلَمَّا صَلَّى إِبْرَاهِيمُ ، قَالَ لِي : قَالَ عَطَاءٌ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ ، وَلَا أَكُفَّ شَعَرًا وَلَا ثَوْبًا . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ I " .ترجمہ
سکن بن حکیم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے ابراہیم صائغ کے پہلو میں نماز پڑھی، میرے اوپر پوستین تھی جس سے میں مٹی سے بچاؤ کر رہا تھا۔ جب ابراہیم نے نماز پوری کی تو مجھ سے کہا: عطاء نے کہا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں سات ہڈیوں پر سجدہ کروں، اور (نماز میں) نہ بالوں کو سمیٹوں اور نہ کپڑوں کو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ابراہیم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“