المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 228
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ قَالَ : نَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ سَعْدٍ الْمُقْعَدَ ، أَخْبَرَهُ . عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، أَنَّهُ قَرَّبَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا ، فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ : اذْكُرُوا اسْمَ اللهِ ، وَلْيَأْكُلْ كُلُّ امْرِئٍ مِمَّا يَلِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا أَبُو الْأَسْوَدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں کھانا پیش کیا، تو آپ ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”اللہ کا نام لو اور ہر شخص اپنے سامنے سے کھائے۔“
اس حدیث کو عبدالرحمن بن سعد رحمہ اللہ سے صرف ابوالاسود رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابن لہیعہ رحمہ اللہ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔