المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْوَسَاوِسِيُّ الْبَصْرِيُّ ، قَالَ : نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ قَالَ : نَا نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَهُوَ يَتَطَهَّرُ ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ إِنَاءٌ قَدْرَ الْمُدِّ ، وَإِنْ زَادَ فَقَلَّ مَا يَزِيدُ ، وَإِنْ نَقَصَ فَقَلَّ مَا يَنْقُصُ ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ ، وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَخَلَّلَ لِحْيَتَهُ ، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى أَنْقَاهُمَا . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، هَكَذَا التَّطَهُّرُ ؟ قَالَ : هَكَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ . لَمْ يَرْوِ هَذِهِ اللَّفْظَةَ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فِي : تَخْلِيلِ اللِّحْيَةِ فِي الْوُضُوءِ إِلَّا نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ ، تَفَرَّدَ بِهِ شَيْبَانُ I " .سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس وقت آپ ﷺ وضو فرما رہے تھے اور آپ ﷺ کے سامنے ایک برتن رکھا تھا جس میں تقریباً ایک مُد پانی تھا، اگر کبھی زیادہ ہوتا تو بہت تھوڑا زیادہ اور اگر کم ہوتا تو بہت تھوڑا کم۔ آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، تین تین بار کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، تین بار چہرہ دھویا، اپنی داڑھی کا خلال کیا، دونوں بازو تین تین بار دھوئے، سر اور دونوں کانوں کا دو دو بار مسح کیا اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے یہاں تک کہ انہیں خوب صاف کر دیا۔ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا وضو اسی طرح کیا جاتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے میرے رب عزوجل نے اسی طرح حکم دیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”وضو میں داڑھی کے خلال کے یہ الفاظ عطاء سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے، نافع ابو ہرمز کے سوا کسی نے روایت نہیں کیے، اور شیبان اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“