المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2272
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْبَنَّاءُ الصَّنْعَانِيُّ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِي الصَّنْعَانِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَلِكِ الذِّمَارِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْنٍ عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ أَوْصَى بِأَرْضِ خَيْبَرَ لِلْمَسَاكِينِ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أَمْسِكْ أَصْلَهَا ، وَتَصَدَّقْ بِغَلَّتِهَا ، فَهِيَ تَجْرِي عَلَى ذَلِكَ الْيَوْمَ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ الذِّمَارِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يُوسِفُ الْفِرْيَابِيُّ ، وَأَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ . ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے خیبر کی زمین مسکینوں کے لیے وقف کرنے کی وصیت کی تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اس کی اصل (زمین) کو روکے رکھو اور اس کی پیداوار صدقہ کر دو۔“ چنانچہ آج تک وہ اسی طریقے پر جاری ہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان (ثوری) سے صرف عبدالملک ذماری، محمد بن یوسف فریابی اور ابو داود حفری نے روایت کیا ہے۔“