المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2266
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّمَشْقِيُّ ، قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِهَابٍ قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ : I " مَنْ ذَا ؟ I " قَالَ : أَنَا ، فَقَالَ : I " أَنَا أَنَا ! I " كَأَنَّهُ كَرِهَهُ .ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کے ہاں حاضر ہونے کی اجازت مانگی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کون ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں ہوں۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں، میں!“ گویا آپ ﷺ نے اس انداز کو ناپسند فرمایا۔