المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2257
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَزِيدَ السِّجِسْتَانِيُّ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُشَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : أُمَّتِي أُمَّةٌ مَرْحُومَةٌ ، لَا عَذَابَ عَلَيْهَا فِي الْآخِرَةِ ، إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ دُفِعَ إِلَى كُلِّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ رَجُلًا مِنَ الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى ، فَيُقَالُ : يَا مُسْلِمُ ، هَذَا فِدَاؤُكَ مِنَ النَّارِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قُشَيْرٍ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ الْحَارِثِ ، وَلَا عَنْ جَعْفَرِ بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى I " .ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت ایک ایسی امت ہے جس پر رحم کیا گیا ہے، آخرت میں اسے عذاب نہیں ہوگا۔ جب قیامت کا دن ہوگا تو ہر مسلمان کے حوالے یہود و نصاریٰ میں سے ایک آدمی کر دیا جائے گا، اور کہا جائے گا: ’اے مسلمان! یہ جہنم سے تیرا فدیہ ہے۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عروہ بن عبداللہ بن قشیر سے صرف جعفر بن حارث نے روایت کیا ہے، اور جعفر بن حارث سے صرف اسماعیل بن عیاش نے، اور اسے روایت کرنے میں یحییٰ بن یحییٰ منفرد ہیں۔“