المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَيْسَانَ الثَّقَفِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ قَالَ : نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَمِيرَةَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : شَهِدْتُ عَلِيًّا عَلَى الْمِنْبَرِ نَاشَدَ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ يَقُولُ مَا قَالَ فَيَشْهَدُ ؟ فَقَامَ اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا ، مِنْهُمْ : أَبُو سَعِيدٍ ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ ، وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، فَشَهِدُوا أَنَّهُمْ سَمِعُوا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ ، اللَّهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاهُ ، وَعَادِ مَنْ عَادَاهُ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو I " .عمیرہ بن سعد رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا جبکہ وہ منبر پر تھے، انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہا: ’جس نے غدیر خم کے دن رسول اللہ ﷺ سے وہ بات سنی ہو جو آپ ﷺ نے فرمائی تھی، وہ کھڑا ہو کر گواہی دے۔‘ تو بارہ آدمی کھڑے ہوئے، جن میں سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ، سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بھی تھے، انہوں نے گواہی دی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس کا میں مولیٰ (دوست و مددگار) ہوں، علی بھی اس کے مولیٰ ہیں۔ اے اللہ! جو علی سے دوستی رکھے تو اس سے دوستی رکھ، اور جو علی سے دشمنی رکھے تو اس سے دشمنی رکھ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے صرف اسماعیل بن عمرو نے روایت کیا ہے۔“