المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2245
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّ الصَّعْبَ بْنَ جَثَّامَةَ بْنِ قَيْسٍ حَدَّثَهُ ، أَنَّهُ أَهْدَى لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- حِمَارًا وَحْشِيًّا ، وَهُوَ بِوَدَّانَ أَوْ بِالْأَبْوَاءِ ، فَرَدَّهُ عَلَيْهِ قَالَ : فَعَرَفَ فِي وَجْهِي كَآبَةَ رَدِّهِ عَلَيَّ ، فَقَالَ : لَيْسَ بِنَا رَدُّهُ عَلَيْكَ ، وَلَكِنَّا حُرُمٌ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا صعب بن جثامہ بن قیس رضی اللہ عنہ نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک جنگلی گدھا (گورخر) ہدیہ کیا، اس وقت آپ ﷺ ودان یا ابواء کے مقام پر تھے، تو آپ ﷺ نے اسے انہیں واپس لوٹا دیا۔ سیدنا صعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ ﷺ نے میرے چہرے پر ہدیہ لوٹائے جانے کا رنج و ملال دیکھ لیا تو فرمایا: ”ہم نے اسے تمہیں اس لیے واپس نہیں کیا کہ ہمیں تمہارا ہدیہ ناپسند ہے، بلکہ اس لیے کہ ہم حالتِ احرام میں ہیں۔“