❮
❯
حدیث نمبر: 2232
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ قَرْقَرَةَ الْأَنْطَاكِيُّ ، قَالَ : نَا الْحُسَيْنُ بْنُ سَيَّارٍ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : لَمَّا مَاتَ ابْنُ آدَمَ ، قَالَ آدَمُ لِامْرَأَتِهِ حَوَّاءَ : إِنَّهُ قَدْ مَاتَ ابْنُكِ ، قَالَتْ : وَمَا الْمَوْتُ ؟ قَالَ : لَا يَطْعَمُ ، وَلَا يَشْرَبُ ، وَلَا يَمْشِي ، وَلَا يَبْطِشُ ، فَلَمَّا قَالَ ذَلِكَ صَرَخَتْ ، فَقَالَ : الرَّنَّةُ عَلَيْكِ وَعَلَى بَنَاتِكِ ، وَأَنَا وَبَنِيَّ بُرَآءُ ، فَصَارَتِ الْمَوَاتِيمُ عَلَى النِّسَاءِ . لَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب آدم کے بیٹے کی وفات ہوئی تو آدم علیہ السلام نے اپنی بیوی حواء سے کہا: ”تمہارا بیٹا فوت ہو گیا ہے۔“ انہوں نے پوچھا: ”موت کیا ہوتی ہے؟“ آدم علیہ السلام نے کہا: ”وہ نہ کھاتا ہے، نہ پیتا ہے، نہ چلتا ہے اور نہ پکڑتا ہے۔“ جب انہوں نے یہ بات کہی تو حواء نے چیخ ماری۔ اس پر آدم علیہ السلام نے فرمایا: ”نوحہ و بین تم پر اور تمہاری بیٹیوں پر رہے، اور میں اور میرے بیٹے اس سے بری ہیں۔“ چنانچہ ماتم عورتوں کے حصے میں آ گیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الألف / حدیث: 2232
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه الحسين بن سيار متروك
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه الحسين بن سيار وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 5»»