المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحَسَنِ التَّمِيمِيُّ أَبُو الصَّقْرِ الْبَغْدَادِيُّ ، قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ اللَّاحِقِيُّ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْفَجْرَ غَسَلَتْهَا ، ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ ، فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الظُّهْرَ غَسَلَتْهَا ، ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ ، فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْعَصْرَ غَسَلَتْهَا ، ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ ، فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْمَغْرِبَ غَسَلَتْهَا ، ثُمَّ تَحْتَرِقُونَ تَحْتَرِقُونَ ، فَإِذَا صَلَّيْتُمُ الْعِشَاءَ غَسَلَتْهَا ، ثُمَّ تَنَامُونَ فَلَا يُكْتَبُ عَلَيْكُمْ شَيْءٌ حَتَّى تَسْتَيْقِظُوا . رَفَعَهُ عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ اللَّاحِقِيُّ . وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ مَوْقُوفًا I " .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم (گناہوں کی آگ میں) جلتے رہتے ہو، جلتے رہتے ہو، پھر جب تم فجر کی نماز پڑھتے ہو تو وہ نماز اس آگ کو دھو ڈالتی ہے۔ پھر تم جلتے رہتے ہو، جلتے رہتے ہو، پھر جب ظہر کی نماز پڑھتے ہو تو وہ اسے دھو ڈالتی ہے۔ پھر تم جلتے رہتے ہو، جلتے رہتے ہو، پھر جب عصر کی نماز پڑھتے ہو تو وہ اسے دھو ڈالتی ہے۔ پھر تم جلتے رہتے ہو، جلتے رہتے ہو، پھر جب مغرب کی نماز پڑھتے ہو تو وہ اسے دھو ڈالتی ہے۔ پھر تم جلتے رہتے ہو، جلتے رہتے ہو، پھر جب عشاء کی نماز پڑھتے ہو تو وہ اسے دھو ڈالتی ہے۔ پھر تم سو جاتے ہو تو جاگنے تک تم پر کچھ نہیں لکھا جاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”علی بن عثمان لاحقی نے اس روایت کو مرفوع بیان کیا ہے، جبکہ ایک جماعت نے اسے حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے موقوف روایت کیا ہے۔“