المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الصَّفَّارُ الرَّمْلِيُّ ، قَالَ : نَا هَارُونُ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَبِي الزَّرْقَاءِ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ : نَا شِبْلُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ : مَا نَدِمْتُ عَلَى شَيْءٍ مَا نَدِمْتُ عَلَى أَنِّي لَمْ أَسْأَلْ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنِ الرِّيحِ . فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : بَلَى قَدْ سَأَلْتُهُ عَنْهَا ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، الرِّيحُ مِمَّ هِيَ ؟ قَالَ : I " مِنْ رَوْحِ اللهِ يَبْعَثُهَا بِالرَّحْمَةِ ، وَيَبْعَثُهَا بِالْعَذَابِ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شِبْلٍ إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي الزَّرْقَاءِ I " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے کسی چیز پر اتنی ندامت نہیں ہوئی جتنی اس بات پر ہوئی کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے ہوا کے بارے میں نہیں پوچھا۔“ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”کیوں نہیں! میں نے آپ ﷺ سے اس کے متعلق پوچھا تھا، میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہوا کس چیز سے ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ اللہ کی رحمت کے سانس (اس کی مہربانی کی نسیم) میں سے ہے، اللہ تعالیٰ اسے رحمت کے ساتھ بھی بھیجتا ہے اور عذاب کے ساتھ بھی بھیجتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شبل سے زید بن ابی الزرقاء کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“