المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 222
وَقَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ الْأَعْرَجِ ، عَنْ عُمَيْرٍ ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ الْحَارِثِ بْنِ الصِّمَّةِ . عَنْ أَبِيهِ قَالَ : لَقِيتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَقَدْ خَرَجَ مِنَ الْغَائِطِ ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ ، حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ عَلَى جِدَارٍ ، فَمَسَحَ وَجْهَهُ وَيَدَهُ ، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَيَّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : رَوْحُ بْنُ صَلَاحٍ .
ترجمہ
سیدنا حارث بن صمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ سے ملا جبکہ آپ ﷺ قضائے حاجت سے فارغ ہو کر نکلے تھے، میں نے آپ ﷺ کو سلام کیا تو آپ ﷺ نے مجھے جواب نہ دیا یہاں تک کہ آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ ایک دیوار پر رکھا اور اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح کیا، پھر مجھے سلام کا جواب دیا۔“
اس حدیث کو عبید اللہ بن ابی جعفر رحمہ اللہ سے صرف سعید بن ابی ایوب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں روح بن صلاح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔