المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَخْلَدٍ الْبَرَاثِيُّ ، قَالَ : نَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللهِ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، ثِيَابُنَا فِي الْجَنَّةِ نَنْسِجُهَا بِأَيْدِينَا ؟ قَالَ : فَضَحِكَ الْقَوْمُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : بِمَ تَضْحَكُونَ ؟ مِنْ جَاهِلٍ يَسْأَلُ عَالِمًا ؟ لَا يَا أَعْرَابِيُّ ، وَلَكِنَّهَا تَشَقَّقُ عَنْهَا ثَمَرَاتُ الْجَنَّةِ . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا مُجَالِدٌ ، وَلَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُجَالِدٍ إِلَّا ابْنُهُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " . كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( أحمد بن محمد البراثي )سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا جنت میں ہمارے کپڑے ہوں گے جنہیں ہم اپنے ہاتھوں سے بُنیں گے؟“ راوی کہتے ہیں کہ اس پر لوگ ہنس پڑے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم کس بات پر ہنستے ہو؟ کیا اس بات پر کہ ایک ناواقف شخص ایک جاننے والے سے سوال کر رہا ہے؟ نہیں اے دیہاتی! بلکہ جنت کے پھل پھٹیں گے تو ان سے (لباس) نکلیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبی رحمہ اللہ سے مجالد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مجالد سے ان کے بیٹے کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“