المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ فَادِكٍ التُّسْتَرِيُّ ، قَالَ : نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى أَبُو غَسَّانَ السُّكَّرِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي قَالَ : قَالَ الْحَسَنُ : إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ الْأَنْصَارِيَّ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- سَيْفًا ، فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ ، وَاشْتَرَطَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَالسَّيْفُ فِي يَدِهِ قَبْلَ أَنْ يَدْفَعَهُ إِلَيْهِ ، فَقَالَ : هَاءَ يَا مُحَمَّدُ ، قَاتِلْ بِهِ الْمُشْرِكِينَ مَا قُوتِلُوا ، فَإِذَا رَأَيْتَ الْمُسْلِمِينَ اقْتَتَلُوا فَاعْمِدْ بِهِ إِلَى أُحُدٍ فَاكْسِرْهُ . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ إِلَّا ابْنُهُ I " .امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے ایک تلوار مانگی تو آپ ﷺ نے انہیں عطا فرما دی، اور تلوار ابھی آپ ﷺ کے ہاتھ میں تھی اور ان کے سپرد نہیں کی تھی کہ آپ ﷺ نے ان پر ایک شرط عائد فرمائی، چنانچہ فرمایا: ”اے محمد! یہ لو، جب تک مشرکین سے جنگ ہوتی رہے اس تلوار سے ان کے خلاف لڑنا، اور جب تم دیکھو کہ مسلمان آپس میں لڑنے لگے ہیں تو اس تلوار کو لے کر احد پہاڑ کے پاس جانا اور اسے (پتھر پر مار کر) توڑ دینا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”محمد بن جحادہ سے اس حدیث کو ان کے بیٹے (اسماعیل) کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“