المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2207
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ النَّخَعِيُّ الْقَاضِي ، قَالَ : نَا مِسْعَرُ بْنُ الْحَجَّاجِ النَّهْدِيُّ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : I " يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : اشْتَدَّ غَضَبُ اللهِ عَلَى مَنْ ظَلَمَ مَنْ لَا يَجِدُ نَاصِرًا غَيْرِي . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا شَرِيكٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مِسْعَرُ بْنُ الْحَجَّاجِ I " . كذا في طبعة دار الحرمين ، والمعجم الصغير ومجمع البحرين وقال الهيثمي في مجمع الزوائد : I "كذا هو في الطبراني ولم أجد إلا مسعرا بن يحيى النهديI " فالله أعلمترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: اس شخص پر اللہ کا غضب بہت سخت ہوتا ہے جو ایسے آدمی پر ظلم کرے جو میرے سوا کوئی مددگار نہیں پاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو اسحاق سے اس حدیث کو شریک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مسعر بن حجاج اس کو روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے، المعجم الصغیر اور مجمع البحرین میں اسی طرح (مذکور) ہے، اور امام ہیثمی رحمہ اللہ نے مجمع الزوائد میں فرمایا: ”طبرانی میں اسی طرح ہے، جبکہ مجھے مسعر بن یحییٰ نہدی کے سوا کوئی (راوی) نہیں ملا۔“ واللہ اعلم۔