المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2195
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَنْبَسَةَ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبِ ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ نَجَبَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ : الْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَنٌ ، فَإِذَا اسْتُشِيرَ فَلْيُشِرْ بِمَا هُوَ صَانِعٌ لِنَفْسِهِ . لَمْ يَرْوِهِ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَنْبَسَةَ ، وَهُوَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ I " .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس سے مشورہ لیا جائے وہ امانت دار ہوتا ہے، لہٰذا جب اس سے مشورہ طلب کیا جائے تو وہ وہی مشورہ دے جو وہ اپنے لیے پسند کرتا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے عبدالرحمن بن عنبسہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یہ حدیث غریب ہے۔“