المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2187
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ الْمُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ قَزَعَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ : مَسْجِدِي ، وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، وَمَسْجِدِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا مِنْدَلٌ ، وَلَا عَنِ مِنْدَلٍ إِلَّا أَبُو غَسَّانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ الْمُعَلَّى I " .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”(عبادت کی نیت سے) سفر کے لیے کجاوے صرف تین مسجدوں کی طرف باندھے جائیں: میری مسجد، مسجد حرام اور مسجد بیت المقدس۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بن عمرو رحمہ اللہ سے مندل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور نہ مندل سے ابو غسان کے سوا کسی نے، اور اس میں یحییٰ بن معلیٰ منفرد ہیں۔“