المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ قَالَ : نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالَ : مَا مِنْ نَفْسٍ تُقْتَلُ إِلَّا كَانَ عَلَى ابْنِ آدَمَ كِفْلٌ مِنْهُ ، لِأَنَّهُ أَوَّلُ مَنْ سَنَّ الْقَتْلَ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ إِلَّا مُعْتَمِرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ وَخَالَفَ سُلَيْمَانُ أَصْحَابَ الْأَعْمَشِ فِي إِسْنَادِهِ ، فَقَالَ : عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ شَقِيقٍ I " ، وَرَوَاهُ الثَّوْرِيُّ ، وَغَيْرُهُ : عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو جان بھی ناحق قتل کی جاتی ہے، اس کے (گناہ کا) ایک حصہ آدم کے (پہلے) بیٹے پر ہوتا ہے، کیونکہ وہی پہلا شخص ہے جس نے قتل کا طریقہ جاری کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان تیمی رحمہ اللہ سے معتمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عمرو بن عاصم منفرد ہیں۔ سلیمان نے اس کی سند میں اعمش کے (دیگر) شاگردوں کی مخالفت کی ہے، چنانچہ انہوں نے کہا: ”عبداللہ بن مرہ سے، انہوں نے شقیق سے“، جبکہ اسے ثوری اور دیگر رحمہم اللہ نے اعمش سے، انہوں نے عبداللہ بن مرہ سے، انہوں نے ابو الاحوص سے روایت کیا ہے۔“