المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2183
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الصُّوفِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ خَالِدٍ أَبُو عَمْرٍو الْأَسَدِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ الْقَاسِمِ الْكِنْدِيُّ ، عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ عُرْفَانَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَخَذَ بِيَدِ عَلِيٍّ وَهُوَ يَقُولُ : هَذَا وَلِيِّي وَأَنَا وَلِيُّهُ ، وَالَيْتُ مَنْ وَالَى ، وَعَادَيْتُ مَنْ عَادَى . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ إِلَّا الْمُعَلَّى بْنُ عُرْفَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ الْقَاسِمِ الْكِنْدِيُّ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور فرما رہے تھے: ”یہ میرا دوست ہے اور میں اس کا دوست ہوں؛ جو اس سے دوستی رکھے میں اس سے دوستی رکھتا ہوں اور جو اس سے دشمنی رکھے میں اس سے دشمنی رکھتا ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو وائل سے معلیٰ بن عرفان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علی بن قاسم کندی اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“