المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2161
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ قَالَ : نَا عَامِرُ بْنُ مُدْرِكٍ ، عَنْ خَلَّادٍ الصَّفَّارِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ : أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنِّي لَأَتَخَلَّفُ عَنِ الصَّلَاةِ مِمَّا يُطَوِّلُ بِنَا فُلَانٌ ، فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- غَضِبَ مِنْ شَيْءٍ أَشَدَّ مِمَّا غَضِبَ مِنْ هَذَا ، فَقَالَ : أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ ، فَأَيُّكُمْ صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْيُخَفِّفْ ، فَإِنَّ فِيهِمُ الصَّغِيرَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ .ترجمہ
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نماز (باجماعت) سے پیچھے رہ جاتا ہوں، کیونکہ فلاں صاحب ہمیں لمبی نماز پڑھاتے ہیں۔“ سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو کسی بات پر اس قدر شدید غصے میں نہیں دیکھا جتنا اس بات پر دیکھا۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”لوگو! تم میں سے کچھ لوگ (دین سے) متنفر کرنے والے ہیں، لہٰذا تم میں سے جو کوئی لوگوں کو نماز پڑھائے وہ تخفیف کرے، کیونکہ ان میں چھوٹے بھی ہوتے ہیں، بڑے بھی اور حاجت مند بھی۔“