المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2154
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِيُّ قَالَ : نَا عَمِّي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : نَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : حَدَّثَنِي مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ، عَنْ عَمِّهِ قُطْبَةَ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُومُ فَمَا يَتَنَفَّلُ مِنْ صَلَاتِهِ حَتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ ، فَقِيلَ : أَتُجْهِدُ نَفْسَكَ ، فَمَا هَذَا الْجَهْدُ وَقَدْ غَفَرَ اللهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ ؟ قَالَ : أَفَلَا أَكُونُ عَبْدًا شَكُورًا . لَمْ يُدْخِلْ بَيْنَ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ وَبَيْنَ الْمُغِيرَةِ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَاهُ عَنْ مِسْعَرٍ قُطْبَةَ I " إِلَّا ابْنُ إِسْحَاقَ I " .ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ (رات کو) نفل نماز کے لیے اس قدر دیر تک قیام فرماتے کہ آپ ﷺ کے قدم مبارک سوج جاتے۔“ آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: ”کیا آپ اپنے آپ کو اس قدر مشقت میں ڈالتے ہیں، یہ مشقت کیسی؟ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف فرما دیے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مسعر سے روایت کرنے والوں میں سے کسی نے بھی زیاد بن علاقہ اور مغیرہ کے درمیان قطبہ کا واسطہ ذکر نہیں کیا، سوائے ابن اسحاق کے۔“