المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2147
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ الْجَحْدَرِيُّ قَالَ : نَا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَّ الْفُتْيَا الَّتِي ، كَانَتْ تُفْتَى بِهَا الْأَنْصَارُ : الْمَاءُ مِنَ الْمَاءِ رُخْصَةٌ كَانَتْ فِي أَوَّلِ الْإِسْلَامِ I " . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا صَالِحٌ I " وَرَوَاهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ : عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، وَهُوَ الصَّوَابُ .ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فتویٰ جو انصار دیا کرتے تھے کہ ”پانی (غسل) پانی (انزال) ہی سے لازم ہوتا ہے“، یہ ایک رخصت تھی جو اسلام کے ابتدائی دور میں تھی۔
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو زہری سے، انہوں نے عطاء سے صالح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ زہری کے (دیگر) شاگردوں نے اسے زہری سے، انہوں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور یہی درست ہے۔“