المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الدَّقِيقِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْكُرَيْزِيُّ قَالَ : نَا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : الرُّؤْيَا مِنَ اللهِ ، وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ ، فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ مَا يَكْرَهُ فَلْيَتْفُلْ عَنْ يَسَارِهِ ، وَلْيَسْتَعِذْ مِنْ شَرِّهَا ، فَلَنْ تَضُرَّهُ . لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا صَالِحٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْغَفَّارِ وَرَوَاهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، وَهُوَ الصَّحِيحُ I " .سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص ایسا خواب دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو اپنی بائیں جانب (ہلکا سا) تھتکار دے اور اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے، پھر وہ خواب اسے ہرگز نقصان نہیں پہنچائے گا۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”اس حدیث کو زہری سے، انہوں نے ابو امامہ سے، انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے صالح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، عبدالغفار اس کے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔ زہری کے (دیگر) شاگردوں نے اسے زہری سے، انہوں نے ابو سلمہ سے، انہوں نے ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور وہی صحیح ہے۔“