المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2140
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ قَالَ : نَا قُدَامَةُ بْنُ شِهَابٍ الْمَازِنِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ وَبَرَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- عَنْ أَطْيَبِ الْكَسْبِ ؟ فَقَالَ : عَمَلُ الرَّجُلِ بِيَدِهِ ، وَكُلُّ بَيْعٍ مَبْرُورٍ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا قُدَامَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ I " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سے پوچھا گیا کہ سب سے پاکیزہ کمائی کون سی ہے؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی کا اپنے ہاتھ سے کام کرنا، اور ہر وہ خرید و فروخت جو (دھوکے اور خیانت سے پاک اور) مقبول ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد رحمہ اللہ سے قدامہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حسن بن عرفہ منفرد ہیں۔“