المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 2139
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي الْحَارِثِ قَالَ : نَا دَاوُدُ الْمُحَبَّرُ قَالَ : نَا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- : إِنَّ الْعَبْدَ لَيُذْنِبُ ذَنْبًا ، فَإِذَا ذَكَرَهُ أَحْزَنَهُ مَا صَنَعَ ، فَإِذَا نَظَرَ اللهُ إِلَيْهِ قَدْ أَحْزَنَهُ مَا صَنَعَ غَفَرَ لَهُ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ إِلَّا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ الْمُحَبَّرُ I " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بندہ کوئی گناہ کر بیٹھتا ہے، پھر جب اسے یاد کرتا ہے تو اپنے کیے پر غمگین ہو جاتا ہے، چنانچہ جب اللہ تعالیٰ اس کی طرف دیکھتا ہے کہ اسے اپنے کیے پر رنج ہے تو اسے بخش دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے صالح المری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں داود المحبر منفرد ہیں۔“